|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ: ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات حافظ عبد الباسط نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان خواتین کو ہر شعبے میں نمایاں مقام دلانے اور انکی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں جس سے نہ صرف عورتیں خود کفیل ہوں گی بلکہ صوبے کی معیشت بھی بہتر ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کوئٹہ میں وویمن سنٹر، شیلٹر ہوم، ہیلپ لائن اور وویمن بازار بزنس سینٹر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے کئی طرح کے منصوبے پی ایس ڈی پی 2025-26 میں شامل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وویمن بازار کا انعقاد ایک مثبت اقدام ہے جس کا مقصد بلوچستان میں خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کے لیے موجودہ صوبائی حکومت “وویمن بزنس بازار” جیسے اقدامات کے ذریعے کوششیں کر رہی ہیں تاکہ انہیں ایک محفوظ پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔

جو خاص طور پر خواتین کی طرف سے پیش کردہ مصنوعات اور خدمات کی نمائش اور فروخت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ان اقدامات کا مقصد خواتین کو صارفین سے جڑنے، نیٹ ورکس بنانے اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرکے معاشی طور پر با اختیار بنانا ہے۔

اور ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ اس موقع پر سیکرٹری وویمن ڈیویلپمنٹ سائرہ عطاء نے کہا کہ وویمن سینٹر و شیلٹر ہوم ایک سرکاری ادارہ ہے جو کہ محکمہ ترقی نسواں حکومت کے تحت خدمات انجام دے رہا ہے۔

یہ ادارہ بلوچستان میں کوئٹہ، سبی اور خضدار میں خواتین کی خدمات انجام دے رہا ہے۔

ادارہ عورتوں پر تشدد کے خلاف اور ان کی ذہنی و معاشرتی بہبود کی بحالی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہر نفسیات، معالجین ذہنی امراض ماہر قانون سینٹر میں تشدد سے شکار خواتین کی بحالی کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

سرکاری وغیرہ سرکاری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سینٹر کو اپنے مقاصد کے حصول میں تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ خواتین جو ذہنی مشکلات سے دوچار ہیں یا ماضی میں رہ چکی ہیں ، ایسی خواتین جن کو کسی قسم کے تشدد سماجی ، جسمانی یا جنسی تشدد کا نشانہ بنی ہوں یا اب بھی ان ہی حالات سے گزر رہی ہیں، ایسی خواتین جن میں خود اعتماد کی کمی ہو یا احساس کمتری کا شکار ہیں۔ وہ مذکورہ ادارے میں آ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بازار کا مقصد صوبے بھر میں خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے مدد کرنا ہوتا ہے۔ خواتین کی جانب سے اپنی اپنی ثقافت کے مختلف مصنوعات کے اسٹالز جن میں فوڈ ،ہینڈی کرافٹ ،شال،میوہ جات ،جیولری ودیگر لگائے گئے تھے۔

سٹالز میں بھی لوگوں کی دلچسپی اور خاص کر خواتین نے مختلف اضلاع کی مصنوعات کی بہت تعریف کی جو قابل دید تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر، سیکرٹری فشریز جاوید انور شاہوانی، کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *