|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

ماسکو : گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل گزشتہ ایک ہفتے سے براعظم یورپ اور ایشیا کے سنگم پر واقع روس کے سرکاری دورے پر ہیں جو بلوچستان اور سینٹ پیٹرزبرگ کے درمیان تعلیمی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں مختلف اہم تقریبات اور سرگرمیوں میں شرکت کرنے کے بعد گورنر مندوخیل روس کے وفاقی دارالحکومت ماسکو پہنچ چکے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کو انٹرنیشنل پبلک چیمبر کے تاحیات رکن کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا جس پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے دونوں روسی حکومت اور روسی عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی اور بلوچستان کی تین مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیز :

لسبیلہ یوبیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالملک ترین. یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی اور لورالائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان کاکڑ سمیت مایہ ناز بزنس مین شیخ حیات مندوخیل بھی گورنر بلوچستان کے ہمراہ ہیں. ماسکو میں اپنے قیام کے دوران، گورنر مندوخیل نے انٹرنیشنل شہرت یافتہ کیتھیڈرل مسجد کا دورہ کیا، جس میں روس کے بھرپور ثقافتی اور تعمیراتی ورثے کی نمائش کی گئی۔

گورنر مندوخیل نے روسی فیڈریشن کے مسلمانوں کی روحانی انتظامیہ اور روس کے مفتیوں کی کونسل کے ساتھ ایک اہم ملاقات بھی کی جس میں بین المذاہب کے درمیان تعلقات، مکالمے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

گورنر بلوچستان نے روس اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور عوام کے درمیان رابطوں میں اضافے کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون اور دوروں سے دوطرفہ تعلقات، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کی نئی راہیں ہموار ہو جائیگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *