|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

 

کوسٹل ہائی وے پر ہولناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی، ڈرائیور کو نیند آنا حادثے کی وجہ بنی

کوسٹل ہائی وے پر سپٹ کے مقام پر ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک ٹرک اور چنگان کار کے درمیان شدید تصادم ہوا۔

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق، اس حادثے میں چار افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ چنگان کار کے ڈرائیور کو ڈرائیونگ کے دوران نیند آ جانا بتائی گئی ہے، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

جاں بحق افراد کی شناخت شوکت ولد شاوز خان، قلع ملاکنڈ، خیبر پختونخوا، سدھیر احمد ولد شفیع محمد، وشاب، سری کوران، پنجگور، سوردو، وحید الرحمان ولد دوست محمد، ضیاء الرحمان ولد نور وارث خان، تیمرگرہ، ضلع لوئر دیر، خیبر پختونخوا سے کی گئی جبکہ زخمی افراد کی شناخت زیارت خان، خیبر پختونخوا، حمزہ، خیبر پختونخوا، سلیمان، خیبر پختونخوا، احسان اللہ، خیبر پختونخوا سے کی گئی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں پھور، لیاری اور رسملان اسٹیشنز سے موقع پر روانہ ہوئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا، اور ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *