|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

وزیر دفاع خواجہ اصف نے ایک انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے بلوچستان سے کلبوشن یادو جیسے ایک اور بھارتی اہلکار کو گرفتار کیا ہے۔

اگرچہ خواجہ اصف نے گرفتار کیے جانے والے بھارتی شخص کا نام اور اس کے بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گزشتہ چند روز میں کافی اطلاعات سامنے ا چکی ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان عاصمہ شیرازی کے ساتھ گفتگو کے دوران خواجہ اصف نے کہا کہ ایران اور افغانستان سرحد پر ایک ایسے شخص کو پکڑا گیا ہے جس طرح کلبھوشن والا سلسلہ ہوا تھا۔ ’آج بھی بلوچستان اور ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کے تانے بانے انڈیا کے ساتھ ملتے ہیں۔‘

وزیر دفاع کے اس اعلان سے چند روز قبل سوشل میڈیا پر اطلاعات سامنے آئی تھی کہ پاکستان نے پاک ایران صاحب کے قریب اشوک چترویدی نام کے ایک بھارتی اہلکار کو گرفتار کیا ہے جو بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تھا اور بالخصوص پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے کا ذمہ دار تھا۔

سوشل میڈیا پر سامنے انے والی غیر مصدقہ اطلاعات میں کہا گیا کہ اشوک چدرویدی کو اس کے اعلی کاروں سے ملاقات کے بہانے بلا کر گرفتار کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر یہ دعوے بھی کیے جا رہے ہیں کہ چترویدی کی گرفتاری کے بعد بلوچستان کے معاملے پر پروپیگنڈا کرنے والے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ خاموش ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادو کو 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا گرفتاری کے بعد کلبھوشن نے اعتراف کیا تھا کہ وہ بھارتی بحریہ کا اہلکار ہے اور کمانڈر کے عہدے پر تھا۔

انٹرویو میں خواجہ اصف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، بھارت کی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، جو کچھ جعفر ایکسپریس واقعے میں ہوا سب کو پتا ہےعلیحدگی پسندوں کو بھارت نے پناہ دی ہے، بلوچستان کے علیحدگی پسند بھارت میں جاکر علاج کراتے ہیں، ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کے تانے بانے بھی بھارت کےساتھ ملتے ہیں، اس کے کئی ثبوت ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *