|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لیویز اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر نہ صرف اپنی ذمہ داری نبھائی بلکہ پولیو ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنایا، جو قابل تحسین اور قوم کے لیے فخر کا باعث ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،

اور ان کے سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا ہر واقعہ امن کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش ہے، جسے ناکام بنایا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت پولیو کے خلاف مہم کو ہر قیمت پر کامیاب بنائے گی اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ یا مداخلت کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *