|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

تربت: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں، جانی نقصان نہیں ہوا۔ تربت کے علاقے گْھنہ میں پولیس کی ایک چیک پوسٹ پرحملے کے دوران چھ زور دار دھماکوں کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ کی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے فوری بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

علاقہ میں صورتحال کشیدہ ہوئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں کے خلاف بھرپور اور فوری جوابی کارروائی کی۔ اس واقعہ میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *