|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ :  بلوچستان ہائی کورٹ نے کیو ڈی اے کو پرانی سبزی منڈی میں نجی دکانیں گرانے سے روک دیا ہے ۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں پرانی سبزی منڈی کی دکانیں گرانے کے خلاف درخواست پر سماعت قائمقام چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل بنچ نے کی ۔ دوان سماعت دو رکنی بنچ نے کیو ڈی کو نجی دکانیں گرانے سے روک دیا ۔

عدالت نے ریمارکس د یے کہ نجی دکانیں گرانے کی بجائے سرکاری اراضی پر روڈ تعمیر کئے جائیں ۔جہاں ضرورت ہو وہاں نجی پراپرٹی کو مسمار کیا جائے ۔

عدالت نے کیو ڈی اے سے اگلی پیشی پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *