کوئٹہ: محکمہ موسمیات بلوچستان نے 26 اپریل سے 30 اپریل تک ہیٹ ویو سے خبردار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرمی کی شدت اوپر پہنچنے کا امکان ہے اور 27 اپریل کو ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
اس دوران بلوچستان کے جنوبی حصے میں 26 اپریل سے یکم مئی تک دن کے وقت کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ہیٹ ویو جیسے حالات کے پیش نظر عام لوگوں بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سختی سے تلقین کی گئی ہے۔
عوام الناس مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور زیادہ سے زیادہ پانی پیئں کاشتکاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ گندم کی کٹائی کو پیشین گوئی شدہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اپنی اور مویشیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
عوام الناس سے پانی کے معقول استعمال کی درخواست کی جاتی ہے۔ عوام دھوپ میں باہر جانے سے گریز کریں، خاص طور پر صبح 11:00 سے شام 5:00 کے درمیان۔
کھانے کی اشیاء کے استعمال سے پرہیز کریں جو جسم کو پانی کی کمی کا باعث بنیں۔ برفیلے ٹھنڈے مشروبات نہ پئیں، کیونکہ وہ آپ کے معدے پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
ٹھنڈا رہنے کے لیے ہلکے اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں۔ اگر آپ کا باہر جانا ضروری ہے تو حفاظت کے لیے کپڑے، ٹوپی یا چھتری کا استعمال کرتے ہوئے اپنا سر ڈھانپیں۔
باہر ہونے خاص طور پر دوپہر کی گرمی کے دوران زیادہ مشقت سے گریز کریں۔نوٹ: تمام متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران ضروری اقدامات کریں۔
Leave a Reply