|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خنائی بابا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ،

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین کے علاقے خنائی بابا میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی ،تو مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی سی ٹی ڈی کے عملے سے فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے

ہلاک حملہ آوروں سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا ،

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک افراد شر پسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *