کوئٹہ: کوئٹہ جناح روڈ کے سٹی نالے میں منشیات فروشوں کے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو منشیات فروش ہلاک ہوگئے ۔
پولیس حکام کے مطابق جناح روڈ کے سٹی نالے میں منشیات فروشوں کے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو منشیات فروش ہلاک ہوگئے ۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے ۔
پولیس نے ہلاک دونوں افراد کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے لاشیں شناخت کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیں ۔
Leave a Reply