کوئٹہ: جماعت اسلامی کے زیراہتمام مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال پر بلوچستان کے تمام اضلاع وشہروں میں مظلوم فلسطینی عوام پر ظلم کے خلاف ہڑتال بھر پورکامیاب پرامن ہڑتال رہی ۔
تمام اضلاع کے بڑی مارکیٹیں دکانیں اورشاپنگ مالز بند رہی۔
انجمن تاجران ،مرکزی انجمن تاجران ،وکلاء ،شہریوں ،نوجوانوں سمیت ہرضلع کے تاجر تنظیموں نے ہڑتال کی کامیابی میں ساتھ دیاجماعت اسلامی تاجرتنظیموں دکانداروں وشہریوں کے شکرگزارہیں ۔
کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں اسرائیلی بربریت ظلم وجبر کے خلاف احتجاجی مظاہرے ریلیاں بھی نکالی گئی ۔
امریکی اسرائیلی حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور اسرائیل وامریکہ کے پرچم بھی نظرآتش کیے گیے ۔
کوئٹہ میں ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند ،اعجازمحبوب نے کیا جماعت اسلامی جے آئی یوتھ اور اسلامی جمعیت طلباء کے نوجوانوں نے ریلی ومظاہرے میں شریک رہے ۔
شرکاء سے حکمرانوں سپہ سالار سے عملی جہادشروع کرنے اورقومی سطح پر امریکی اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا ۔
جماعت اسلامی کی اپیل پرتاجرتنظیموں کی بھرپورحمایت سے فلسطینی مظلوموں کے حق میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔
ہرشہر کے چھوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز بند ہیں،بڑے بڑے بازار سنسان ہیں۔
تاجروں نے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے رضاکارانہ طور پر دکانیں بند کر کے فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا جماعت اسلامی نے تاجروں کے اس جرات مندانہ اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ظالم اسرائیل کے خلاف نفرت اور مظلوم فلسطینیوں سے محبت کا ثبوت دیا ہے۔
کوئٹہ سمیت دیگراضلاع میں ریلیاں بھی نکالی گئی اورمظاہرے بھی ہوئے مظاہرین نے عالمی برادری کو للکارا کہ اگر دنیا نے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموشی نہ توڑی تو تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدارہوکرفلسطینی عوام کاعملی طورپرساتھ دیں مسلم افواج کے سربراہان جہادکااعلان کریں امریکی غلامی چھوڑدیں۔
عوام امریکی اسرائیلی مصنوعات کابائیکاٹ اورفلسطین وغزہ کے عوام کی مالی مددکیلئے الخدمت فاونڈیشن کاساتھ دیں۔مسلم عوام نے الحمداللہ اسرائیلی بربریت کے خلاف بھرپور احتجاج کیامصنوعات کابائیکاٹ کیااورمالی تعاون بھی جاری رکھاجماعت اسلامی شہریوں دکانداروں تاجربرادری کاشکرگزارہیں
انشاء اللہ ہم اسی طرح متحدرہے توحقوق بھی ملیگااورظلم وجبرکاخاتمہ بھی ہوگا۔جماعت اسلامی بلوچستان کے امیرایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ،جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ ،نائب امیر زاہداختر بلوچ نے تمام تاجرتنظیموں وقائدین دکانداروں اورشہریوں کاہڑتال کوپرامن وکامیاب بنانے پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ظلم وجبرلاقانونیت کے خلاف ہم متحدہوں گے
توبڑی قوت بنیں گے تاجرتنظیموں نے ہڑتال میں بہت ساتھ دیاہڑتال کوکامیاب بنایاالحمداللہ گوادرسے ژوب اورحب سے چمن تک تاریخی کامیاب پرامن ہڑتال رہی ۔
Leave a Reply