|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2025

بلوچستان کے ضلع ژوب میں 2 اعشاریہ 8 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.8 اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ژوب سے جنوب مشرق میں 100 کلومیٹر تھا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔