|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 20جون کو پیش کیا جائیگاجس کا مجموعی حجم 1 کھرب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے

محکمہ تعلیم کیلئے سب سے زیادہ رقم رکھی جائیگی،رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی سرپلس ہوگا ۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کا 2025-26کا بجٹ 20جون کو وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی صوبائی اسمبلی میں پیش کریں جس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں

صوبے کا آئندہ مالی سال کا غیر ترقیاتی بجٹ 800 ارب اور صوبائی پی ایس ڈی پی کے 250ارب تک ہونے کا امکان ہے محکمہ تعلیم کیلئے 170ارب ،صحت اور امن وامان کیلئے100،سو ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاق کی طرز پر کیا جائے گا ۔

بجٹ کی تیاری کے حوالے سے صوبائی سیکرٹری خزانہ عمران زرکون کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست اور اسٹیٹ آف آرٹ بجٹ ہوگا جس کیلئے محکمہ خزانہ نے بارہ ماہرین کی خدمات کنٹریکٹ پر حاصل کی ہیں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *