کوئٹہ : بلو چستان ہا ئی کورٹ کے جسٹس جنا ب روزی خان بڑیچ اور جسٹس جناب سردار احمد حلیمی پر مشتمل بنچ کے روبرو صوبے میں زرعی فیڈرز کی بجلی کاٹنے کیخلاف دائر آئینی درخواست کی گزشتہ روزسماعت ہوئی۔
بلوچستان ہائیکورٹ بارایسو سی ایشن کے صدر میر عطا اللہ لانگو ایڈووکیٹ کی جا نب سے دائرآئینی درخواست کی سما عت کے دوران بنچ نے عبوری حکم جاری کرتے ہو ئے کیسکو کو بلوچستان میں زرعی کنکشن کاٹنے اور فیڈرز بند کرنے سے روک دیااور حکم دیا کہ جن ٹیوب ویلزما لکان کو سولر پینل کے پیسے نہیں ملے
ان کے کنکشنز بھی نہ کاٹے جائیں،ڈویژنل بینچ کا بلوچستان میں فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل کرنے پر برہمی کا اظہارکیا اور کہا کہ زرعی فیڈرزپر گھریلو صارفین زیادہ ہیں بجلی بندش سے انہیں مشکلات ہوتی ہیں، عدالت نے ہدایت دی ہے
کہ بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز سولر سسٹم میں منتقلی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ اس سلسلے میں بلو چستان ہا ئی کورٹ با ر ایسو سی ایشن کے صدر میر عطا ء اللہ لا نگو کا کہنا تھا کہ کیسکو کی جا نب سے زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کرنے سے بلوچستان میں مختلف فصل اور باغات تباہ ہورہے ہیں بلکہ صارفین کو بھی مشکلات درپیش ہیں ۔
Leave a Reply