|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

بھاگ:  سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے دکھ درد کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ 2022 کے سیلاب میں متاثرین کی بحالی کے لیے ترقی فانڈیشن کے تحت بھرپور امدادی کام کیا گیا۔

رضاکاروں نے دن رات محنت سے متاثرین کی خدمت کی اور اب مرحلہ وار انہیں گھروں کی تعمیر مکمل کرکے دی جارہی ہے۔

رہنماں کا کہنا تھا کہ ہم جھوٹے دعوں نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور مزدور و کسانوں کو قیمتی سرمایہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے تمام تر ذاتی وسائل کو بھی دکھی انسانیت کی خدمت پر بروئے کار لا رہیاور سیلاب متاثرین کا اعتماد ہمارے لیے عظیم ذمہ داری ہے، جسے نبھاتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *