سبی: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ممبر آف پارلیمنٹ وڈیرہ میاں خان بگٹی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے بغیر کسی مستند اور ناقابل تردید ثبوت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنا نہایت ہی غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز اور افسوسناک عمل ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے جیسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اور دہائیوں پر محیط معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوشش عالمی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر، اور بین الاقوامی معاہداتی روایات کی سنگین خلاف ورزی ہے،
جو کہ امن دوست عالمی برادری کے لیے باعث تشویش ہونا چاہیے بھارت کی پاکستان پر حملے کی دھمکی بھارت کی بربادری کی نوید ثابت ہوگی بگٹی قبائل سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ملکی دفاع کے لئے کھڑی ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے صوبائی صدر منیر احمد بگٹی ے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پی ایس میر عبدالرحمان بگٹی خان موسیٰ خان خجک ، میر ظہور احمد مگسی بھی موجود تھے رکن قومی اسمبلی وڈیرہ میاں خان بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر اور عظیم افواج نے گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف نہ صرف بے مثال قربانیاں دی ہیں
بلکہ دنیا کو یہ باور کرایا ہے کہ پاکستانی قوم امن پسند اپنے ملک کی سلامتی، خودمختاری اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی پاکستان کا ہر شہری مادر وطن کی عزت، وقار اور تحفظ کی خاطر متحد ہے اور وطن کے پرچم تلے سینہ تان کر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما وڈیرہ میاں خان بگٹی نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی خوش فہمی یا غلط اندازے کا شکار نہ ہو،
کیونکہ پاکستان ایک مضبوط، مستحکم اور جدید ایٹمی طاقت ہے، جو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے اس غیر ذمہ دارانہ، جارحانہ اور امن دشمن رویے کا فوری اور سنجیدگی سے نوٹس لیں تاکہ خطے میں پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
پاکستان کی عوام دشمن قوتوں کی ہر سازش، پروپیگنڈہ اور جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار اور متحد ہے، اور بگٹی قبائل سمیت پوری قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اپنی عظیم افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
Leave a Reply