ضلعی انتظامیہ زیارت کے مطابق زیارت کے علاقے چوتیر سے 7 افرادکی لاشیں ملی جنہیں فوری ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ لاشیں ملنے پر مقامی افراد نے احتجاج کیا اور زیارت چوتیرشاہراہ کوبند کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کےلیے انتظامیہ مظاہرین سے بات چیت کر رہی ہے۔
دوسری جانب کا کہنا یہے سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام دہشتگرد ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے تھے اور ماضی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں، بدامنی اور تخریب کاری کی کئی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دہشتگردوں کے خلاف پہلے سے خفیہ اطلاعات موجود تھیں، جس پر کارروائی کی گئی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی اہلکار زخمی یا شہید نہیں ہوا، جو اس آپریشن کی پیشہ ورانہ منصوبہ بندی اور مہارت کا ثبوت ہے۔ یہ کارروائی بلوچستان میں جاری دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کے عزم اور عملی اقدامات کی ایک اور نمایاں مثال ہے۔
Leave a Reply