کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیر داخلہ میرضیا اللہ لانگو نے کہاہے کہ جہلم سے دہشت گرد عبدالمجید کی گرفتاری بھارتی دہشت گرد ریاست کے منہ پرزوردارطمانچہ ہے
پوری دنیا کہتی تھی کہ دہشت گردی کا کوئی نام یا شکل نہیں ہوتی مگر بھارت کے ناپاک عزائم دنیا کو یہ باور کراچکے ہیں کہ دہشت گردی کا چہرہ صرف اور صرف بھارت ہے جو خطے اور دنیا بھر میں امن کی بساط کو لپیٹنا چاہتا ہے بلوچستان سمیت ملک بھردہشت گردی کے ناپاک قدم بھارت تک جارہے ہیں
جن کا پیچھا کرکے دہشت گرد اور اس کی سہولت کارریاست کا خاتمہ کردیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں میرضیا اللہ لانگو نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم عزائم اور دہشت گردی کی سہولت کاری کے باعث آج دنیا بھر کے سامنے اپنا مکرو چہرہ عیاں کرچکا ہے
نہ صرف پاکستان جبکہ دنیا کے کئی ممالک اس بات کے گواہ ہیں کہ ان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دہشت گرد بھارت نے اپنے خفیہ اداروں اور فوج کی مدد سے دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کی پاکستان روزاول سے دنیا یہ باور کررہا ہے کہ بھارت پاکستان اور بالخصوص پاکستان میں دہشت گرد ی کو پروان چڑھانے میں مصروف عمل ہے جس کا براہ راست نشانہ پاکستان کے پرامن عام عوام رہے ہیں
اور اس بات کی کلوبھوشن یادیواور حال ہی میں گرفتار ہونے والا دہشت گرد عبدالمجید زندہ گواہی ہے انتہائی افسوسناک امر ہے کہ بھارت اپنے مکرو عزائم کی تکمیل کے لئے ہمسایہ ممالک میں بے امنی پھیلارہا ہے جس کا عالمی دنیا کو محاسبہ کرنا ہوگا تاکہ اس دہشت گرد ریاست کو لگام ڈالی جاسکے۔
Leave a Reply