|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

لاہور :پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغازکر دیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ سکیم کے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا۔ طلبہ کو پہلی مرتبہ 13thجنریشن کور آئی سیون کے لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کابھی آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر دیگر صوبوں 5ہزار طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ سکیم کا بھی آغازکر دیا گیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ سکیم کا ای پورٹل اوپن کر دیا گیا ہے۔پنجاب کے بعد سب سے زیادہ لیپ ٹاپ خیبرپختونخوا کے 3136 طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔

بلوچستان کے 938،آزاد جموں و کشمیر کے 517 اور گلگت بلتستان 410طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ ملیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور کی تاریخی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لیپ ٹاپ تقسیم کا آغاز کیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف صدارتی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے تقریب میں آمد پر ہاتھ ہلا کر طلبہ کے خیرمقدمی نعروں کا جواب دیا ۔ ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کے تحت دو سے پانچ سال اور تیسرے سے آٹھویں سمیسٹر کے طلبہ کے لئے 20ہزار سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ لاہور ڈویژن کے 27 سرکاری کالجز، 6 میڈیکل کالجزاور یونیورسٹیوں کے 3121 طلبہ کے لئے 12کروڑ روپے سے زائد کے سکالر شپ دیئے جائیں گے۔

لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لاہور ڈویژن کے 14ہزار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ 13سرکاری یونیورسٹیاں،6 میڈیکل کالجز اور27 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر خصوصی تقریب میں طلبہ کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

کوئین میری کالج کی طالبات کے دستے نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے گارڈ آف آنر پیش کرنے والی طالبات کو پیار کیا۔ تقریب میں ہائر ایجوکیشن کی طرف سیلیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پرخصوصی ڈاکو مینٹری پیش کی گئی۔ تقریب میں طلبہ نے ’’سوہنی دھرتی‘‘اور دیگر نغمے پیش کئے۔’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد‘‘ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خود ملی نغمہ گایا اور حاضرین بھی شامل ہوگئے۔ سوہنی دھرتی کے ملی نغمے سے تقریب کا ماحول پر اثر ہوگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جب پاکستان کے نوجوان کہہ رہے ہیں ’’قدم قدم آباد رہے‘‘ تو ان شاء اللہ یہ دھرتی تا ابد آباد رہے گی۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی گفتگو پرطلبہ کا بے مثال جوشِ و خروش دیدنی تھا۔ یو ای ٹی لاہور کی طالبات ہانیہ اور رابعہ نے لپپ ٹاپ سکیم اور ہونہار سکالر شپ پر وزیراعلی مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ اور ہونہار سکالر شپ چیک اور لیپ ٹاپ خود اپنے ہاتھ سے دیئے۔ یو ای ٹی کی طالبات نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو محترمہ کلثوم نواز کے پورٹریٹ پیش کئے ۔ تقریب ختم ہونے پر وزیر اعلی مریم نواز شریف طلبہ میں گھل مل گئیں اورسلیفیاں بنوائیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے طلبہ سے ملکر” پاکستان زندہ باد ”کا فلک شگاف نعرہ لگایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *