کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑنے کہا ہے کہ بلوچستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے موجودہ دور میں نوجوان نسل خصوصاً سوشل میڈیاانفلوئنسرز کاکردار اہم ہے،
انہیں چاہئے کہ اپنے صوبے کی خوبصورتی اور یہاں موجود مواقع کو بہترین طریقے سے اجاگر کریں،اس سلسلے میں جلد ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکبیر خان زرکون نے کہا ہے کہ ہم نوجوانوں کو ہرطرح کی سہولیات اور تعاون فراہم کرینگے وہ آگے آئیں اورصوبے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں،
ہمارا مقصد جھوٹ کو سچ ثابت کرنا نہیں بلکہ سچ کو عوام کے سامنے لانا ہے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی اے کے دفترمیں مجوزہ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں وی لاگرز اورسوشل میڈیا انفلوئنسرزکے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی، بیوٹمز اور بی بی او آئی ٹی کے حکام بھی موجود تھے،اجلاس کے شرکاء نے بلوچستان کے مختلف سیکٹرز کی ترویج، نوجوانوں کو ترقی کے عمل میں شامل کرنے اور سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کی روک تھام اور مثبت اقدامات کوفروغ دینے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں،
بلال خان کاکڑ نے کہا کہ ہم سب کا مقصد یہی ہے کہ بلوچستان کیلئے کچھ مثبت کریں،بلوچستان بورڈ ا? انوسیٹمنٹ اینڈ ٹریڈ صوبے میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیں۔ بلوچستان کو قدرت نے بیش بہا وسائل سے نوازا ہے،معدنیات،زراعت، لائیواسٹاک، ماہی گیری، سیاحت،ساحلی ترقی اوردیگر شعبوں میں موجودمواقع کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
Leave a Reply