گوادر: ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیف اللہ کھیتران کی خصوصی ہدایت پر گوادر کے مشرقی ساحل پر دیمی زر روڈ کے ساتھ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تعمیر کی گئی اوپن اسٹورم ڈرین کی صفائی شروع کر دی گئی ہے،
اوپن ڈرینیج کا مقصد بارش کے پانی کی نکاسی تھا، لوگوں کی لاپرواہی کے باعث سوریج لائن میں تبدیل ہو کر گندگی کا ڈھیر بن چکی تھی۔ شہریوں کی جانب سے اس ڈرین میں گھریلو گندہ پانی اور کچرا ڈالنے کے باعث نہ صرف نکاسی آب کی لائن بند ہو گئی بلکہ پورا علاقہ بدبو اور آلودگی کا شکار ہو گیا۔
جی ڈی اے کی شعبہ انجینئرنگ اور میونسپل ونگ نے آج دیمی زر اوپن اسٹورم ڈرین کی صفائی کا عمل شروع کیا۔
جی ڈی اے کی ہیوی مشینری کے ذریعے ڈرین میں جمع شدہ گندگی، کچرا اور سوریج کا پانی نکالا گیا۔
یہ صفائی مہم صرف دیمی زر تک محدود نہیں بلکہ شہر کے مختلف علاقوں میں موجود نکاسی آب اور سیوریج لائنوں کی بھی بھرپور صفائی کی جا رہی ہے تاکہ شہر کو صاف، شفاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
اس کے ساتھ ساتھ جی ڈی اے نے سیوریج کے گندے پانی کے لیے دیمی زر میں ایک اضافی وٹل ویل تعمیر کیا ہے، جو کہ نگوری وارڈ، بلوچ وارڑ، گزراں وارڈ، ملا فاضل چوک، گلگ اور اردگرد کی تمام آبادیوں کے لیے ایک کلیکشن پوائنٹ کا کام دے گا۔
اس وٹ ویل میں جمع ہونے والا گندا پانی بعد ازاں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تک پمپ کیا جائے گا، جس سے علاقے میں نکاسی آب اور صحت و صفائی کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔
جی ڈی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نکاسی آب کے نظام کو گندگی سے آلودہ کرنے سے گریز کریں اور شہر کو صاف رکھنے میں تعاون کریں تاکہ ایک خوشحال، صحت مند اور خوبصورت گوادر کی جانب قدم بڑھایا جا سکے۔
Leave a Reply