|

وقتِ اشاعت :   12 hours پہلے

کوئٹہ: صوبائی مشیر برائے کھیل، ثقافت و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے 3 مئی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صحافت محض خبر رسانی نہیں، بلکہ ایک عظیم قومی خدمت ہے،

جو عوام کی آواز کو طاقت دیتی ہے اور حکمرانوں کو جواب دہ بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک آزاد، غیرجانبدار اور ذمہ دار صحافت ہی کسی معاشرے کی فکری پختگی، جمہوری استحکام اور انسانی حقوق کے فروغ کی ضامن ہوتی ہے۔

صحافیوں پر لازم ہے کہ وہ نہ صرف خود کو گمراہ کن معلومات (مس انفارمیشن) اور بدنیتی پر مبنی خبروں (ڈس انفارمیشن) سے محفوظ رکھیں، بلکہ عوام کو بھی ان کے منفی اثرات سے آگاہ کریں اور درست سمت دکھائیں۔

اپنے بیاں میں انکا مزید کہنا تھا کہ صحافت کا اصل جوہر سچائی، دیانت اور اصلاح میں پوشیدہ ہے۔

موجودہ دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ تنقید کو مثبت رخ دیا جائے، ایسی تنقید جو اصلاح کا پیش خیمہ بنے، نہ کہ ایسی جو صرف کردار کشی، نفرت یا مایوسی کو فروغ دے۔

انہون نے اس امر کا اظہار کیا کہ صحافی معاشرے کے آئینہ دار ہوتے ہیں، اور ان کا قلم امید، بہتری اور انصاف کی نوید بننا چاہیے، نہ کہ صرف منفی پہلوؤں کی تشہیر کا ذریعہ

۔ مشیر کھیل و آمور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ مشکل حالات، وسائل کی کمی اور خطرات کے باوجود سچائی، دیانت اور جرائت کا علم بلند رکھا۔

ہم ان کی قربانیوں، جدوجہد اور پیشہ ورانہ وابستگی کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *