|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

بلوچستان کے علاقے نوشکی سے نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کی تعمیر کرنے والے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق نوشکی کے علاقے البت سے نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کی تعمیر کام کرنے والے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے تعمیراتی مشینری پر بھی فائرنگ کی جس سے مشینری کو معمولی نقصان پہنچا، مزدور نوشکی خاران شاہراہ پر کام کررہے تھے۔

لیویز ذرائع نے مزید بتایا کہ مغویوں میں سے 3 مزدور پشتون جبکہ ایک کا تعلق مستونگ سے ہے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے سے اغوا ہونے والے مزدور وں کی تلاش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *