|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

گوادر:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کی جانب سے صوبائی حکومت کو بندرگاہ کی آمدنی سے حصہ نہ دینے سے متعلق انکشاف پر فوری نوٹس لے لیا ہے۔

یہ معاملہ بلوچستان اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں سامنے آیا، جہاں پیش کیے گئے ایک خط میں بتایا گیا کہ گوادر پورٹ، جو بین الاقوامی سطح پر اقتصادی اہمیت کی حامل ہے، سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کوئی حصہ صوبہ بلوچستان کو نہیں دیا جا رہا۔

خط کے مطابق بندرگاہ کا انتظام چین کی کمپنی “چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (COPHC)” کے پاس ہے، اور بندرگاہ کے دو آپریٹر ادارے اپنی آمدنی کا 9 فیصد جبکہ ایک ادارہ 15 فیصد گوادر پورٹ اتھارٹی کو دیتا ہے، لیکن یہ رقم بلوچستان حکومت کو منتقل نہیں کی جاتی۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس اہم مسئلے کو وفاقی حکومت کے ساتھ بھرپور انداز میں اٹھائیں گے تاکہ بلوچستان کو اس کا حق دلایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *