|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

اسلام آباد: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی دور اندیش قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ چمن- کراچی N25 تقریباً آٹھ سو کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کو دو سال کی قلیل مدت مکمل کرنے کا اقدام وفاق اور بلوچستان کی مضبوط شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس کیلئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور ان کی پوری کابینہ خراج تحسین کے مستحق ہیں. انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ این اے 25 جسے بلوچستان کی ‘شہ رگ’ کہا جاتا ہے، معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے، محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور ٹریفک حادثات سے ہونے والی اموات کو کم کرنے کا ضامن ہے۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں N25 سے متعلق آج کا جائزہ اجلاس ہماری قوم کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

اجلاس کی صدارت وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کر رہے تھے

جس میں ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار اور گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سمیت دیگر تمام متعلقہ حکام بھی موجود تھے.

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے بلوچستان کے اسٹریٹجک محل وقوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بلوچستان، افغانستان اور ایران کی طویل سرحدوں سے متصل ہے جو وسطی ایشیائی ممالک کی تجارتی منڈیوں کیلئے ایک گیٹ وے پیش کرتا ہے۔

گورنر مندوخیل نے کہا کہ کراچی تا چمن قومی شاہراہ کی تکمیل سے معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، عوام کو محفوظ و آرام دہ سفری سہولیات میسر ہوگی،

ٹریفک حادثات میں ہر سال ہزاروں مسافروں کے جانی نقصانات میں کافی کمی آئیگی اور کوئٹہ ٹو کراچی کے سفر کا بارہ گھنٹے سے کم ہو کر صرف چھ گھنٹے کا سفر بن جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *