کوئٹہ: ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے پشین بٹے زئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سب انسپکٹر زین الدین ترین کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ قابل مذمت ہے اور ابتدائی تحقیقات میں دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں صبر و استقامت شہید کے خاندان کا سرمایہ ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں
ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ زین الدین ترین نے فرض کی راہ میں جان قربان کر کے تاریخ رقم کی حکومت شہید کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی قوم اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بھولے گی انہوں نے شہید کی روح کے ایصال ثواب بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
Leave a Reply