|

وقتِ اشاعت :   19 hours پہلے

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی مولانا سعیداحمد مولانا مفتی عبد الباقی بڑیچ مولانا محمد عثمان پرکانی مولانا قاری نظر محمد حقانی مولانا احمد جان ساسولی مولانا عبدالمجید مولانا محمد اکبر مینگل مولانا مفتی رضا خان سید نصیب اللہ آغا امین جان رند حاجی محمد عیسی ملک روزی الدین جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے کنوینر حافظ حبیب الرحمن نے کہا کہ 15 مئی کو اب صرف اسراِِئیل مردہ باد ملین مارچ نہیں بلکہ مودی اور اسرئیل مردہ باد ملین مارچ ہوگا

بلوچستان بھر سے لاکھوں غیور عوام کا شرکت متوقع ہے انہوں نے کہا کہ اس نازک صورتحال میں ہم پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کے مذموم عزائم کی بھی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مودی کو پاکستانی قوم اور پاک فوج تاریخی سبق سکیھاے گی

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔

کسی کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان لاوارث ہے اور کوئی بھی اس پر چڑھائی کر سکتا ہے۔

اگر کسی نے بھی ہماری سلامتی کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وطن عزیز کی ایک ایک انچ زمین کا دفاع کرنے کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں انہوں کہا کہ 15 مئی کو ہونے والا یہ ملین مارچ صرف ایک احتجاج نہیں، بلکہ یہ ہماری ایمانی غیرت، اتحاد اور مظلوم مسلمانوں کے ساتھ لازوال رشتے کا مظہر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں،

بلکہ ظلم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بننے کا ہے۔ آئیے، 15 مئی کو کوئٹہ کی سڑکوں پر نکل کر دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہم مودی اور اسرائیل کے ظلم وستم کیخلاف اور اپنے مظلوم فلسطینی اور پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں

اور اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ 15 مئی کو مودی اور اسرائیل کیخلاف ملین مارچ میں لاکھوں بلوچستانی عوام شرکت کرکے مودی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نفرت کا اظہار مظاہرہ کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *