کوئٹہ: صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسجدوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت اقدام ہے دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم بھی ہیں۔صوبائی وزیر سردار کھتیران نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے لیکن دشمن کی جارحیت کا مؤثر اور دنداں شکن جواب دینا بھی بخوبی جانتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ افواجِ پاکستان نے زبردست پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، جبکہ ایک کاپیکٹ ڈرون بھی تباہ کیا گیا۔ یہ کارروائی دشمن کو واضح پیغام ہے کہ وطن عزیز کے دفاع میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے شہری علاقوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اس کی گھٹیا ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ایسے اقدامات خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
سردار کھتیران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیصوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دشمن نے دوبارہ کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو اس بار جواب اور بھی سخت ہو گا۔ہم امن چاہتے ہیں، مگر ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کی فضائی، زمینی اور دفاعی صلاحیتیں دشمن کی جارحیت کو خاک میں ملانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
Leave a Reply