|

وقتِ اشاعت :   17 hours پہلے

پنجگور: پنجگور گرلز ڈگری کالج کی ہونہار طالبہ زہرہ آزاد کو صوبائی و ضلعی سطح پر تقریری مقابلوں میں نمایاں کارکردگی، بالخصوص گوادر میں منعقدہ انسدادِ بد عنوانی کے عالمی دن (اینٹی کرپشن ڈے) کے موقع پر بہترین تقریر کرنے اور پوزیشن حاصل کرنے پر ڈپٹی کمشنر پنجگور زاہد لانگو کی جانب سے تعریفی سند اور کیش ایورڈ سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پنجگور عطا اسد نے ایک خصوصی تقریب میں طالبہ کو پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زہرہ آزاد کی تعلیمی و ادبی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع پنجگور اور مکران ڈیویژن میں موجود نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جنہیں بہتر مواقع اور حوصلہ افزائی کے ذریعے قومی سطح پر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطا اسد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، انہوں نے نوجوانوں کو زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جسکے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں ۔انہوں نے والدین اور اساتذہ پر بھی زور دیا کہ وہ ایسے باصلاحیت طلبہ کی رہنمائی کریں تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *