جامعہ بلوچستان کے ایریا اسٹڈی سینٹر کی جانب سے “ابھرتا ہوا نیا مشرق وسطیٰ اور پاکستان” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا
جامعہ بلوچستان کے ایریا اسٹڈی سینٹر کی جانب سے ایک روزہ سیمینار بعنوان (ابھرتا ہوا نیا مشرق وسطیٰ اور پاکستان) منعقد کیا گیا، جس میں مشرق وسطیٰ کے بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی حالات اور ان کے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
سیمینار کی نظامت ڈاکٹر فائزہ میر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ بین الاقوامی تعلقات، نے کی، جنہوں نے مشرق وسطیٰ میں بدلتے ہوئے حالات میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ سیمینار کے مقررین میں ڈاکٹر عبدالقادر، چیئرمین شعبہ بین الاقوامی تعلقات، اور پروفیسرڈاکٹر حسنہ آرا مگسی،چیئرپرسن سیاسیات، شامل تھے، جنہوں نے غزہ کے مسائل، مسلم ممالک کے چیلنجز، اور مشرق وسطیٰ میں میڈیا کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔ جناب دوست محمد، لیکچرر شعبہ بین الاقوامی تعلقات، نے بھی موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار جامعہ بلوچستان، محمد طارق جوگیزئی، بھی موجود تھے۔سیمینار کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم ترین، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز جامعہ بلوچستان نے بطور مہمان خصوصی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تمام مقررین کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا، جس میں طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی اور موضوع پر سوالات کیے۔
یہ سیمینار بین الاقوامی امور پر علمی تبادلہ خیال کا ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوا، جس نے طلباء کو عالمی سیاست کی موجودہ صورتحال سے آگاہی فراہم کی .
Leave a Reply