|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

سبی: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پیٹرولیم وانرجی پاکستان مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما وڈیرہ میاں خان بگٹی نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی پُر زور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امت کا دل ہے اور پاک فوج ماتھے کا جھومرہے

بہادر افواج کی موجودگی میں بھارت سمیت دنیا کی کوئی طاقت ہمارے خلاف کسی بھی سازش میں کامیاب نہیں ہوسکتی انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں چوروں کی طرح تہتے لوگوں اور مساجد پر حملہ کرنا نہایتی شرمناک عمل ہے۔

جس کے جواب میں ہماری شیر دل پاک فوج نے بہادری کے ساتھ کاروائی کی اور بھارت میں گُھس کر بھارتی دفاعی اڈوں ریزا ریزا کر دیا اور دشمن کو نیس بو نابود کردیا۔

الحمداللہ پاکستانی قوم جاگتی رہی اور بھارتی ناصور بھاگتے رہے۔ملک وقوم کی سالمیت کے لئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرینگے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *