|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

لورالائی :  جے یو آئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدا لواسع جنرل سیکرٹر ی اغا محمود شاہ مرکزی سیکرٹری مالیات مولوی صلاح الدین ایوبی ضلعی امیر مولوی محمد امین زاہد ودیگر نے اسرائیل مردہ باد ریلی و جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بہت جلد اپنے اصل انجام کو پہنچنے والا ہے

جے یو آئی اپنے فلسطینی مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اسرائیلی بربریت کے پشت پر امریکہ کھڑا ہے نہتے فلسطینی عوام کے حق میں آج کوئی طاقت بات نہیں کر رہا عالمی دنیا سمیت انسانی حقوق کے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ان اداروں کو افغانستان میں عورتوں کی تعلیم کی بہت فکر رہتی ہے اور یہ جانوروں کے حقوق پر وایلہ کرتے ہیں لیکن باون ہزار نہتے مظلوم اور بے گناہ مسلمانوں کا خان ناحق پر ایک لفظ کشائی کی ہمت نہیں ہے لاکھوں افراد زخمی اور معذور ہوچکے ہیں اسکے باوجود عالمی دنیا امریکی خوف سے بات تک نہیں کرسکتے جبکہ مسلم ممالک کی پراسرار خاموشی کی بھی مذمت کرتے ہیں

53 اسلامی ممالک کے 45 لاکھ فوج اسرائیل کے ایک لاکھ پچھتر ہزار فوج کو سبق سیکھا سکتے ہیں لیکن یہ بھی ڈرے اور خوفزدہ ہیں انہوں نے کہا کہ غزہ اور خان یونس کو تباہ کر دیا گیا ہے وہاں کے لوگ بے گھر اور بے یارومدد گار پڑے ہمارا انتظار کر رہے ہیں فلسطین ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو قبلہ اول اسرائیل کے مکمل قبضے میں چلا جائے گا

جوکہ ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں یہ ہمارا امتحان اور غیرت ایمانی کو چیلنج کرنے کے مترادف ہوگا انہوں کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف اپنے افواج کے ساتھ ملکر لڑینگے پاکستان پر اس وقت مشکل حالات ہیں ہم متحد ہوکر اپنے ملک کے ایک ایک چپے چپے کا دفاع کرینگے وزیر اعظم نازک وقت میں اے پی سی طلب کرکے متفقہ حکمت عملی اپنائیں

یہ وقت سیاسی اختلاف کا نہیں بلکہ قومی یکجہتی کا تقاضا کرتی ہے قائد ملت اسلامیہ سے رہنما حکومت کو لینی چاہئے 15 مئی کو کوئٹہ میں شاندار اسرائیل مردہ باد کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان غفور حیدری سمیت مرکزی اور صوبائی رہنما خطاب کرینگے جلسے سے عطاء اللہ کاکڑ، مولوی عطائاللہ شاہ بخاری قاری سنزر خان رحمی سمیت دیگر صوبائی و ضلعی رہنماوں نے بھی خطاب کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *