بولان: لیویز تھانہ ڈھاڈر اور پولیس تھانے بھاگ سٹی کے قریب زراعت دفتر کے پاس دستی بموں سے حملہ ، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ضلعی انتظامیہ کچھی کے مطابق لیویز تھانے ڈھاڈر پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہینڈ گرنیڈ لیویز تھانے کے باہر گرا جس سے دھماکہ ہوا تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب لانگو، اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد دیگر انتظامی آفیسران نے جائے وقوعہ پہنچ کر معائینہ کیا اور علاقے کی داخلی خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ شروع کردی
دوسری جانب آمدہ اطلاعات کے مطابق تحصیل بھاگ سٹی پولیس تھانے کے قریب زراعت دفتر کے پاس بھی دھماکے ہوا تاہم مقامی پولیس جگہ ک تعین کررہی ہے دھماکے سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں مزید تحقیقات مقامی پولیس اور لیویز انتظامیہ کررہی ہے
Leave a Reply