پاک فوج کے ترجمان لفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدے لینے کی کوشش کرتا ہے، پہلگام حملے کے بعد پاکستان آزادانہ اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی جسے بھارت نے مسترد کردیا۔
ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں 6 مقامات پر حملے کرکے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، پاکستان بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، حکومت پاکستان نے آزادانہ اورغیر جانبدارتحقیقات کی پیش کش کی، بھارت نے پاکستان کی یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا، بھارت کی جانب سےپاکستان پر بغیرثبوت الزام کا سلسلہ بندہونا چاہئے۔
Leave a Reply