|

وقتِ اشاعت :   8 hours پہلے

 

کوئٹہ: پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر اہتمام بلوچستان ایکشن پلان کے تحت اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ انجینئرمیر مجیب الرحمن مری (وائس چیئرمین پاکستان انجینیئرنگ کونسل) نے اجلاس کی صدارت کیں۔

اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے عہدیداروں انجینئرڈاکٹر مقصوداحمد، انجینئرڈاکٹر سجاد بلوچ، انجینئر ڈاکٹرفیض اللہ خان، انجینئرغلام عثمان بابئی اور انجینئربشیر آغا نے شرکت کیں۔ اس موقع پرانجینئرمجیب الرحمن مری نے کہاکہ انجینئروں کے مسائل حل کرنے کیلئے بلوچستان ایکشن پلان کے تحت ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دیاگیاہے

جس میں انجینئرزکو ٹیکنکل الاونسز کی فراہمی، انٹرن شپ پروگرام،نئے اورجونیئرانجینئرزکیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنااور انجینئروں کے جائز مطالبات پرغور کیاجائے گا اوراُن کے حل کیلئے اعلیٰ فورم پر سفارشات پیش کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *