|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے ژوب سے ملک کے دیگر شہروں کے لئے قومی ائیر لائن کی ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کی قرار داد منظور کرلی جبکہ پشین کو ڈویژن کا درجہ دینے اور چمن سے گوادر تک کراسنگ پوائنٹس کھولنے،

شناختی کارڈ کے ذریعہ روزگار کرنے، ایران بارڈر سے اشیاء خوردونوش لانے کی اجازت دینے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں حکومتی یقین دھانی پر نمٹا دی گئیں ۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں جمعیت علما اسلام کے رکن اسمبلی فضل قادر مندوخیل ژوب سے ملک کے دیگر شہروں کے لئے حسب سابق پی آئی اے کی ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کی قرار داد منظور کرلی گئی جبکہ جمعیت علما اسلام کے سید ظفر علی آغا پشین کو ڈویژن کا درجہ دینے اور جماعت اسلامی کے ہدایت الرحمن بلوچ چمن سے گوادر تک کراسنگ پوائنٹس کھولنے، شناختی کارڈ کے ذریعہ روزگار کرنے،

ایران بارڈر سے اشیاء خوردونوش لانے کی اجازت دینے اور مقامی لوگوں کو خوشی و غم کے موقع پر راہداری کے ذریعے آنے جانے کی اجازت دینے سے متعلق قرار دادیں وزیر اعلی بلوچستان کی یقین دھانی پر نمٹا دی گئیں۔

جلاس میں جمعیت علما اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی ضلع واشک میں کالجوں کے قیام کیلئے بجٹ جاری نہ ہونے سے متعلق توجہ دلاو نوٹس وزیر تعلیم کی عدم موجودگی کی وجہ سے موخر کردیا گیا، جماعت اسلامی کے رکن ہدایت الرحمن بلوچ گوادر سیف سٹی پراجیکٹ پر کام شروع نہ ہونے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس نمٹا دیا گیا جبکہ وقفہ سوالات میں محکمہ صحت سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے دئیے جس کے بعد صوبائی اسمبلی کا اجلاس 21مئی کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *