|

وقتِ اشاعت :   16 hours پہلے

لندن: لندن میں ایک نئی قائم کردہ تنظیم بلوچ ایڈوکیسی اینڈ اسٹڈیز سینٹر (BASC) نے باضابطہ طور پر اپنے قیام کا اعلان کر دیا۔

 BASC کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابقBASC ایک آزاد، غیر جانب دار اور بلوچ انسانی حقوق پر ریسرچ و ایڈوکیسی کرنے والا ادارہ ہے، جس کا مقصد مغربی بلوچستان (ایران) اور مشرقی بلوچستان (پاکستان) میں بلوچ عوام کو درپیش مسئال کو دستاویزی شکل دینا اور ان کا ازالہ کرنا ہے۔اس لیے مغربی بلوچستان (ایران) اور مشرقی بلوچستان (پاکستان) کے تجربہ کار انسانی حقوق کے کارکنان، محققین اور مصنفین کی ایک ٹیم نے BASC کے قیام کا اعلان کیا۔

BASC کے ترجمان نے کہا کہ BASC سمجھتا ہے کہ وقت آ چکا ہے کہ دنیا بلوچوں کی آواز سنے۔ تحقیق، روابط، اور بین الاقوامی شراکتوں کے ذریعے ہمارا مقصد یہ ہے کہ ان کے حقوق کو نظر انداز نہ کیا جائے بلکہ انہیں تسلیم، محفوظ اور برقرار رکھا جائے۔BASC کا کام مقامی حقائق اور عالمی سطح کے درمیان ایک پُل کی حیثیت سے ہوگا، تاکہ بلوچ عوام کے تجربات نہ صرف سنے جائیں بلکہ ان پر عمل بھی کیا جائے۔
جدید ڈیٹا ویریفیکیشن ٹولز اور تحقیقی طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے BASC ہر ممکن کوشش کرے گی کہ اس کی رپورٹس درست، شواہد پر مبنی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں۔

BASC کی ٹیم میں مغربی بلوچستان سے فریبا بلوچ (صدر)، عبداللہ عارف (ڈپٹی جنرل سیکریٹری)، محسن برہان‌زہی (ڈائریکٹر میڈیا)، عبدالغیوم بجاد (ریسرچ ایسوسی ایٹ)، جبکہ مشرقی بلوچستان (پاکستان) سے حسن کوسہ (نائب صدر)، قمبر مالک (جنرل سیکریٹری)، ڈاکٹر خورشید احمد (ڈائریکٹر ریسرچ)، عائشہ بلوچ (ریسرچ ایسوسی ایٹ) اور یاسر بلوچ (ٹیکنیکل آفیسر) شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *