|

وقتِ اشاعت :   18 hours پہلے

پاک فضائیہ کے ایئروائس مارشل اورنگزیب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کا کوئی ثانی نہیں، پاک فضائیہ اور بھارتی فضائیہ کا مقابلہ 6-0 رہا، ہم نے خطرے کو ختم کردیا، اینٹی ڈرون سسٹم نے دشمن کے ڈرونز کو جام کرکے غیرموثر کردیا، پاکستان نے اپنا بنایا جی پی ایس جیمنگ سسٹم استعمال کیا، یہ ڈرون جیسے ہی آبادی کی طرف گرادیے جاتے، ہم نے ان کے جی پی ایس میں ’ایرر‘ شامل کیے، براہموس میزائل 3 ہزار کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آئے، براہموس کو سورت گڑھ سے رفیقی ایئر بیس پر فائر کیا گیا۔

ایئروائس مارشل اورنگزیب نے بتایا کہ ہم نے ان کے جی پی ایس میں خلل پیدا کیے، ان ’ایررز‘ نے براہموس کی ’سی ای پی‘ تیز ہوگئی، سی ای پی بڑھنے سے براہموس کی ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت کم ہوگئی، سکھر میں شہباز فیلڈ پر فائر کیا براہموس ایئرفیلڈ سے گزرتا پڑوسی ملک کی طرف گیا، بھارت نے پڑوسیوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔

یاد رہے کہ 10 مئی کو علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں’آپریشن بنیان مرصوص’ (آہنی دیوار) کا آغاز کیا تھااور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور میزائل دفاعی نظام ایس 400 کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیسز سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیے گئے تھے۔

اسی طرح پاکستانی میزائلوں سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی گئی تھی جبکہ پاک فوج نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا، راجوڑی اور نوشہرہ میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والے بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے تربیتی مراکز بھی تباہ کر دیے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *