|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

نوکنڈی:ریکودک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) نے سوشل میڈیا پر ملازمین پر غیر قانونی شکار کے الزامات کو بے بنیاد، گمراہ کن اور کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق الزامات کی مکمل چھان بین کی گئی، جس میں ثابت ہوا کہ کوئی ملازم اس عمل میں ملوث نہیں۔آر ڈی ایم سی نے واضح کیا کہ ماحولیاتی تحفظ کمپنی کے بنیادی اصولوں میں شامل ہے،

اور تمام ملازمین کو وائلڈ لائف پروٹیکشن سمیت ماحولیاتی قوانین کی باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ شکار شدہ جانوروں کا گوشت سائٹ پر فراہم کیے جانے کا دعویٰ بھی قطعی غلط ہے۔ کمپنی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق منصوبہ تشکیل دے چکی ہے۔آر ڈی ایم سی نے کہا ہے کہ وہ شفاف روابط پر یقین رکھتی ہے تاہم جھوٹی معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *