کوئٹہ: دشت میں موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو دشت کے علاقے میں قومی شاہراہ پرتیز رفتار موٹرسائیکل سوار ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص نصیب اللہ جاں بحق جبکہ علی داد زخمی ہوگیا
مقامی انتظامیہ نے نعش اور زخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارورائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کر رہی ہے۔
Leave a Reply