امریکہ کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، تاہم امریکہ نے ایران پر مزید جوہری پابندیاں پابندیاں لگادی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکہ نے نئی پابندیاں 3 ایرانی شہریوں اور ایک ایرانی ادارے پر لگائی ہیں، جن کے تعلقات تہران کی ”آرگنائزیشن آف ڈیفینسو انوویشن اینڈ ریسرچ“ (SPND) سے بتائے گئے ہیں۔
نئی پابندیوں کے تحت متاثرہ افراد اور ادارے کے امریکہ میں موجود اثاثوں کو منجمد کردیا جائے گا اور اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے تجارتی تعلقات پر پابندی عائد ہو گی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق ایران جوہری پروگرام کو مسلسل وسیع کررہا ہے اور ایسے تحقیقی منصوبوں پر کام کر رہا ہے جو جوہری ہتھیاروں اور اُن کے نظامِ ترسیل کے لیے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ پابندیاں ایران کے ساتھ مذاکرات کے چوتھے دور کے ایک دن بعد سامنے آئی ہیں۔
Leave a Reply