|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

کراچی : معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو سراہا اور بھارت کو دوٹوک وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ نہ کرنا بیٹا ورنہ چھوڑیں گے نہیں۔

فہد مصطفی نے نجی ٹی وی پر اپنے شو کے آغاز میں مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ کوئی فلمی سین نہیں، حقیقی دنیا ہے اور یہاں ہر قدم کا موثر جواب دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان حال ہی میں ایک نازک صورتحال سے گزرا ہے جب بھارت نے پہلگام حملوں کا الزام لگا کر جنگ چھیڑنے کی کوشش کی۔

تاہم افواج پاکستان کی بھرپور دفاعی اور پھر آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں جوابی کارروائی سے بھارت کو جدید ترین جنگی طیاروں، ایئربیسز، بریگیڈ ہیڈکوارٹر، بلیسٹک میزائلوں کے ذخیرے اور لاتعداد چوکیوں کے نقصان کے بعد پسپائی اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *