|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ:  محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں 15سے 20مئی کے دوران ہیٹ ویوکی پیش گوئی کردی ،

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 20مئی تک ہوا کا زیادہ دبائو ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہوگا جس سے صوبے میں آئندہ 6روز تک دن کا درجہ حرارت معمول سے 4سے 6ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن میں دھوپ میں کم سے کم نکلیں اور پانی کا ذیادہ استعمال کریں، کاشت کار بھی فصلوں کے معاملات کو موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں جبکہ دیگر تمام متعلقہ ادارے بھی الرٹ رہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *