کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے بدھ کی رات سول ہسپتال کوئٹہ جاکر سریاب روڈ پرپاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نکالی گئی جشن فتح ریلی پر بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ۔
زخمیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گرد عناصر ملک اور صوبے کے دشمن ہیں جن کے ساتھ حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اگرضرورت پڑی تو زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے دوسرے صوبوں میں بھی منتقل کیا جائے گا۔
میر لیاقت لہڑی نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پرایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ داکٹر ہادی کاکڑ اور ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے زخمیوں کو ٹراما اور سول ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا
Leave a Reply