کوئٹہ: بلوچستان میں تعلیمی نظام کو شفاف بنانے کے لیے وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کوئٹہ کے گرلز ڈگری کالج کا اچانک دورہ کیااس موقع پر اُن کے ہمراہ کالج کے اساتذہ اور ڈائریکٹر کالجز بھی موجود تھے۔
وزیر تعلیم نے امتحانی کمروں کا جائزہ لیا اور امتحانات کے دوران ہونے والے عمل کا معائنہ کیادورے کے دوران بعض کلاسز میں طالبات کو نقل کرتے ہوئے پایا گیا،
جس پر وزیر تعلیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پورے امتحانی عملے کو معطل کر دیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راحیلہ حمید درانی نے واضح کیا کہ امتحانات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،
اور تعلیمی اداروں میں شفاف امتحانی نظام کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گاانہوں نے طالبات سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ نقل وقتی فائدہ ضرور دیتی ہے،
لیکن آگے چل کر زندگی میں شدید نقصان کا باعث بنتی ہیوزیر تعلیم نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ تمام تعلیمی مراکز میں سخت نگرانی کی جائے تاکہ تعلیمی معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔
Leave a Reply