|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ:  سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA)کے سنیئر ایڈیشنل ڈائریکٹر فہیم یا ر خان ،سنیئرجوائنٹ ڈائریکٹر (پی اینڈ ڈی ) آرکیٹیکٹ اسامہ خان کو ئٹہ انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے منیجر وحید عبا س نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کو جلدکوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے انٹر نیشنل کارگو سروس شروع کر نے سے متعلق اچھی خبر ملے گی ،

کا ر گو آپریشن جتنا زیا دہ ہو گا صو بے کی عوام اور بزنس کمیونٹی کو اتنی ہی آسان اور سستی ہوائی سفر کی سہولیات میسر آ ئیں گی ،انٹر نیشنل کا رگو ر ٹرمینل کے لئے اراضی کا بندوبست کیا جا رہا ہے کو شش ہے کہ پہلے فیریش ایبل اور بعد میں دیگرسامان کے لئے کا رگو سروس کا آغاز کیا جا ئے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ایوان صنعت وتجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے عہدیداران و ممبرا ن کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔

اس سے قبل چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حاجی محمد ایوب مر یا نی ، سنیئر نا ئب صدر حاجی اختر کا کڑ ، نا ئب صدر انجینئرمیر وائس خان کا کڑ و دیگر نے سول ایوی ایشن اتھا رٹی و دیگر مہمانان کو خوش آمدید کہتے ہو ئے کہا کہ بلو چستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر انٹر نیشنل کا رگوسروسز نہ ہو نا قابل افسوس و حیرت امر ہے اگر کو ئٹہ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر انٹر نیشنل کا رگو سروس شروع کیا جا ئے

تو بلو چستان کے زمینداروں کو ان کے محنت کا درست صلہ ملے گا کیونکہ شاہراہوں کی خستہ حالی اور بندش ، ما ل گاڑیوں کا سروس نہ ہو نے سے یہاں کے زراعت ، گلہ با نی سمیت مختلف شعبوں کے لو گ سخت مشکلات سے دوچار ہیں جو لو گ اپنے پھل اور سبزی جا ت یا پھر تا زہ گوشت بیرون ملک حتیٰ کہ دبئی بھیجنا چاہتے ہیں انہیں پہلے ما ل کرا چی بھیجنا پڑے گا

کیونکہ کو ئٹہ سے انٹر نیشنل کا رگو سروس کی سہولت ہی دستیاب نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم چا ہتے ہیں کہ کو ئٹہ سے بھر پور انٹر نیشنل کا رگوسروس ہو تا کہ بلو چستان کے علا وہ ہمسائیہ ملک افغانستان کے لو گ بھی اس سے مستفید ہو ، انہوں نے کہا کہ ایک طرف کہا جا تا ہے کہ ایکسپورٹ میں اضافہ کے بغیر ملک اور صو بے کی معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا تو دوسری جا نب اس سلسلے میں اقدامات کا نہ ہو نا افسوسنا ک ہے ،

انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن ، پی آئی اے ،پا کستان ائیر پورٹ اتھا رٹی و دیگر انٹر نیشنل کارگو سروس با رے اقدامات اٹھا کر بلو چستان کی بزنس کمونٹی کا دیرینہ مطا لبہ پو را کریں اس سلسلے میں چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان ہرممکن تعاون کے لئے تیا ر ہیں

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت بنا ئی جا نے والی اسپیشل اکنا مک زونز کے لئے بھی کا رگو سروس شروع کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی سی اے)کے سنیئر ایڈیشنل ڈائریکٹر فہیم یا ر خان سنیئرجوائنٹ ڈائریکٹر (پی اینڈ ڈی ) آرکیٹیکٹ اسامہ خان کو ئٹہ انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے منیجر وحید عبا س و دیگر کا کہنا تھا کہ کو ئٹہ انٹر نیشنل ائیر پورٹ اور گوادر سے انٹر نیشنل کا رگوسروس کی شروعات ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں

اس سلسلے میں ہی وہ کو ئٹہ آ ئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ کو ئٹہ سے جلد انٹر نیشنل کا رگو سروس کا آغا ز ہو ،انہوں نے کہا کہ کو ئٹہ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کارگوٹرمینل کے لئے اراضی کے حصول با رے کو ششیں جا ری ہیں

اس سلسلے میں پا کستان ائیر فورس سے بھی با ت چیت کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ائیر پورٹ سے جتنا کا رگو آپریشن زیا دہ اور بھر پور ہو گا وہاں سے عوام اور بزنس کمیونٹی کو اتنے ہی سستے داموں ہوائی سفری سہولیات میسر ہوں گی ،

انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ کسی بھی ملک اور صو بے کی معاشی خوشحالی میںتاجر برادری کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل بلکہ ریڑھ کی ہڈی کی ما نند ہو تی ہے اسی لئے ہما ری کو شش اور خوائش ہے کہ کو ئٹہ سے جلد انٹر نیشنل کا رگو سروس کا آغاز ہو ،

ہمیں امید ہے کہ اس سلسلے میں جلد بلو چستان کی بزنس کمیونٹی کو خوش خبری ملے گی ، انہوں نے کہا کہ ہما ری کو شش ہے کہ کو ئٹہ انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے پہلے پہل فیرش ایبل آ ئٹمز کا ایکسپورٹ شروع کیا جا ئے اور بعد میں طویل المدتی منصوبے کے تحت دیگر مصنوعات کو بھی بھیجنے کاسامان کیا جا ئے ،

اس سلسلے میں ہمیں بلو چستان کے تاجروں اور صنعتکاروں کا بھر پور تعاون بھی درکا ر ہو گا ، انہوں نے کہا کہ کو ئٹہ سے برا ہ راست جدہ فلائٹس چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان اور صو بے کی عوام کا دیرینہ مطا لبہ تھا جو پورا ہو گیا ہے

اب کو ئٹہ سے ہی لو گ برا ہ راست حج اور عمرے و دیگر امور کیلئے براہ راست جدہ جا تے ہیں ، آخر میں چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کی جا نب سے مہمان کو یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *