غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹے میں 120 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 2 روز کے دوران اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید بچوں کی تعداد 45 تک جاپہنچی ہے۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز طلوع آفتاب سے جاری اسرائیلی بمباری میں جاں بحق افراد کی تعداد 120 ہو چکی ہے۔
ان ہلاکتوں کے بعد حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اس ’سفاکانہ جارحیت‘ پر جوابدہ ٹھہرائے۔
یہ حملے محصور غزہ پر جاری اسرائیلی کارروائی کا حصہ ہیں، جہاں ایک امریکی حمایت یافتہ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ماہ کے اختتام تک امدادی سامان کی ترسیل شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
غزہ کو 2 مارچ سے امداد کی فراہمی معطل ہے، اسرائیل نے اسے حماس پر دباؤ ڈالنے کی حکمتِ عملی قرار دیا ہے تاہم حماس کا کہنا ہے کہ انسانی امداد کی بحالی مذاکرات کے آغاز کے لیے کم از کم شرط ہے۔
تازہ ترین شہادتوں کے بعد حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اس سفاکانہ جارحیت پر جوابدہ ٹھہرائے
Leave a Reply