|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

قلات:  قلات میں دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جانبحق اور دو زخمی ہوگئے قلات لیویز کے مطابق گزشتہ روز قلات کے علاقے سب سب تحصیل گزگ کے علاقے کھنڈ میں پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گر نے سے دو افراد جانبحق اور دو زخمی ہوگئے

 پک اپ گاڑی قلات سے سب تحصیل گزگ جارہی تھی ہلاک شدگان میں امیر بخش قوم جتوئی سکنہ گزگ اور کمسن مبشر احمد قوم جتوئی سکنہ گزگ شامل ہیں

حادثے میں دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں ظفر اللہ ولد محمد حمزہ قوم لہڑی سکنہ گزگ شامل ہیں زخمیوں کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے

جبکہ دوسرا واقع قلات کے کلی ملغزار میں پیش آیا جہاں مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جانبحق ہوگئے ہیں جانبحق شخص کی شناخت لعل محمد کے نام سے کی گئی ہیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا

جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیا قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی قلات پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *