ایرانی صدر نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھیں گے، کسی ملک کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں، ایران اپنی فوجی، سائنسی اور جوہری کامیابیوں سے دستبردار نہیں ہوگا۔
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تہران امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھے گا، ایران کسی ملک کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا، صدر ٹرمپ کبھی امن کی بات کرتے ہیں اور کبھی دھمکی دیتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران امریکی صدر کے بیان پر کیسے یقین کرے، دھمکیاں ہمیں اپنے جائز حقوق سے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کرسکتیں، ایران اپنی فوجی، سائنسی اور جوہری کامیابیوں سے دستبردار نہیں ہوگا۔
صدر ایران نے زور دے کر کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں، ہم مذاکرات کر رہے ہیں، لیکن ہم دھمکیوں سے بھی ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی اپنے قانونی حقوق سے پیچھے ہٹیں گے۔
Leave a Reply