|

وقتِ اشاعت :   10 hours پہلے

کوئٹہ: سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ (ایس سی آئی ڈبلیو) کے ایس پی سید صبور آغا نے کہا ہے کہ ایس ای آئی ڈبلیو نے اغواء برائے تاوان، چوری ڈکیتی سمیت بلائنڈ دیگر جرائم کی وارداتوں کا سراغ لگاکر کوئٹہ سے اغواء ہونے والے مغوی بچے کو بازیاب کراکر خاتون سمیت 13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور لاکھوں روپے کے علاوہ 10 لاکھ روپے مالیت کے زیورات برآمد کرلئے پائپ لائن میں دیگر کیسز کو بھی بہت جلد حل کرلیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ڈی ایس پی افتخار احمد، رشید، ڈی ایس پی احمد شیر، ایس ایچ او نظام الحق ترین سمیت دیگر کے بھی موجود تھے۔

سید صبور آغا نے بتایا کہ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ کی خصوصی ہدایت پر ایس سی آئی ڈبلیو ونگ نے تھانہ زرغون آباد کے مقدمے کا کیس منتقل ہونے پر ایس ایس پی ایس سی آئی ڈبلیو ملک محمد اصغر عثمان کی خصوصی ہدایت پر ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور مخبر خاص کی مدد کرتے ہوئے ملزمان دولت خان، موسیٰ خان، مسماۃ یاسمین کو کوئٹہ سے گرفتار کیا

دوران تفتیش ملزم دولت خان مغوی امین اللہ کو لورالائی میں ایک گھر میں مقید رکھنے کا انکشاف کیا جس پر پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر لورالائی میں گھر پر چھاپہ مار کر مغوی امین اللہ کو بازیاب کراکر ملزم حیات اللہ کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ تھانہ منظور ترین شہید کے مقدمے میں ملوث ملزم توفیق علی کو گرفتار کرکے آلہ قتل پسٹل برآمد کیا

اسی طرح ہنہ اوڑک تھانے کے ملزم جاوید خان کو گرفتار کرکے آلہ قتل پسٹل اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کی

اس کے علاوہ سریاب پولیس کو مقدمات میں ملوث ملزمان حسن شاہ، جاوید احمد، شائستہ گل کو گرفتار کرکے آلہ قتل، پسٹل، موٹر سائیکل برآمد کی

اس کے علاوہ تھانہ انڈسٹریل اور خروٹ آباد پولیس کو ڈکیتی میں ملوث ملزمان عطاء الرحمن، حاجی محمد، نذیر احمد، بسم اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے اور 10 لاکھ روپے مالیت کے زیورات واردات میں استعمال ہونے والے 3 پسٹل برآمد کئے

جبکہ تھانہ نیو سریاب کے ملزم داد اللہ کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کرکے قبضے میں لے لی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے قتل، چوری ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ زیر تفتیش کیسز کو بہت جلد مکمل کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لے آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *